Saturday, April 20, 2024

سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں اور بجلی کی طویل لوڈؑشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی رحیم یارخان کا احتجاجی مظاہرہ

سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں اور بجلی کی طویل لوڈؑشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی رحیم یارخان کا احتجاجی مظاہرہ
June 26, 2015
رحیم یار خان (92نیوز) سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کا سٹی پل پر احتجاج ،ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر سابق مقامی ایم این اے و ایم ایز کی قیادت میں سٹی پل پر سندھ میں گرمی سے ہونےوالی ہلاکتوں کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،مظاہرین نے واپڈا کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ حکومت  رمضان میں عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا نہ کر پائی ہے اور سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت سے دو چار کر رکھا ہے ۔ کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کا ذمہ داروفاقی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی گئی،مظاہرین سٹی پل پر ٹائر جلا کر پل کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا ،جس سے ٹریفک کا نظام کئی گھنٹوں تک بری طرح متاثر رہا۔ 2