Thursday, May 9, 2024

سندھ میں کووڈ ویکسین کے غلط استعمال پر قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع

سندھ میں کووڈ ویکسین کے غلط استعمال پر قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع
February 8, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں کوروناویکسی نیشن کا عمل بھی سیاسی ہوگیا۔ ہیلتھ ورکرز کی بجائے با اثر افراد کو ویکسین لگائے جانے کے انکشاف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکین سندھ اسمبلی نےکووڈ ویکسین کے غلط استعمال پر قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی ۔

سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی سیاسی ہو گیا ،  سیاسی سفارش پر محکمہ صحت سندھ کی جانب
سے ویکسین بااثر افراد کو لگائے جانے کا انکشاف ہوگیا  ، ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں دوبااثر افراد کوکورونا ویکسین لگائی گئی جو کہ سیاسی شخصیت کے قریبی عزیز ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نےکووڈ ویکسین کے غلط استعمال پر قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ایم پی اے  ارسلان تاج نے کہا محمد زبیر کی فیملی نے جعلسازی سےکورونا ویکسین لگوائی اس عمل پر مقدمہ درج کیاجائے۔

غیر متعلقہ افراد کورونا ویکسین دینے کا معاملہ منظر عام آنے پر محکمہ صحت نے نزلہ ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر انیلا قریشی پر ڈال کر انہیں معطل کردیا ، سینئر افسر فیاض عباسی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی جو کہ چند دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔