Sunday, May 12, 2024

سندھ میں کورونا کے مزید 86 کیسز رپورٹ، تعداد 12 سو سے زائد ہوگئی

سندھ میں کورونا کے مزید 86 کیسز رپورٹ، تعداد 12 سو سے زائد ہوگئی
April 10, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز سامنے آگئے، مجموعی تعداد 12 سو سے زائد ہوگئی، صحتیاب مریضوں کی تعداد 358 ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ان کے بہنوئی مہدی شاہ کا انتقال کورونا وائرس کے باعث نہیں ہوا، تاہم اس کے باوجود کی ان کی تدفین کورونا ایس او پی کے تحت کی گئی۔ ہزاروں لوگوں نے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی کُل تعداد 22 ہوگئی ہے، جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ایک بار پھر اپیل کی کہ اپنے گھروں میں رہیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، اپنی، اپنے خاندان اور دوستوں کی زندگی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں، حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کر کے کورونا کو شکست دیں۔