Friday, May 10, 2024

سندھ میں کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق، مجموعی اموات 200 ہوگئیں

سندھ میں کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق، مجموعی اموات 200 ہوگئیں
May 11, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے، مجموعی اموات 200 ہوگئیں، 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین کی تعداد 12 ہزار 17 ہوگئی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کیے گئے، آج 537 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جو ٹیسٹوں کا 14.4 فیصد ہے، اس وقت تک 95053 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 12017 کیسز آئے۔ آج 68 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہے، 537 کیسز میں سے 432 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملیر میں 142، وسطی میں 62 اور شرقی میں 61 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ جنوبی اور کورنگی میں 58-58 جبکہ غربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سکھر میں 22، شکارپور میں 19اور قمبرشہداد کوٹ میں 11 نئے کیسز ظاہر ہوئے، ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 مزید کیسز آئے، جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے۔ مراد علی شاہ مزید بولے کہ آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دیئے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے، تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے، میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا، انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرے لیکن ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں۔