Friday, April 19, 2024

سندھ میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری

سندھ میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری
March 24, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں مکمل لاک ڈاون کے دوسرے دن کراچی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہونے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نظر آرہی ہے۔ وباء کے خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے نوجوان گلی محلوں میں موجود ہیں۔ شہری موٹر سائیکل اور کاروں میں بھی سفر کر رہے ہیں۔ شہریوں سے گھر سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی توآئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔  ملک ، شہروں ، کورونا ، لاک ڈاؤن ، خلاف ورزیاں پولیس نے ناکے لگائے، بلا ضرورت گھروں سےنکلنے والوں کوتنبہہ کی ۔ پھر بھی شہریوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی رہی۔ پولیس نے بھی کمال کر دیا۔ کل جن کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا آج ان کو بغیراحتیاطی تدابیر کے ایک ساتھ عدالت میں پیش کر دیا۔ کسی قیدی کو ماسک دیئے گئے نہ فاصلہ رکھیں والی ایس او پی پر عمل کیا۔ پوچھنے پر اہلکار نے کہا کہ ہمارے پاس خود ماسک نہیں، ملزموں کو کہاں سے دیں۔ عدالت نے تمام ملزموں کو شخصی  ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔