Sunday, May 12, 2024

سندھ میں کورونا کے 92 نئے کیسز رپورٹ ، متاثرین کی تعداد 1128 ہو گئی

سندھ میں کورونا کے 92 نئے کیسز رپورٹ ، متاثرین کی تعداد 1128 ہو گئی
April 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا کے 92 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 1128 اور اموات 20 ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جس چیز کا ڈر تھا آج وہی ہو گیا۔ ضلع سنٹرل کی کچی آبادی میں ایک شخص وائرس لیکر گھر گیا اور خاندان کے سات افراد میں کورونا ظاہر ہو گیا۔ متاثرہ شخص کے ایک سال کے بیٹا، 6 سال کی بیٹی میں بھی تصدیق ہوئی۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ میں 280 مریض صحتیاب ہوئے جو متاثرہ افراد کا 31 فیصد ہے۔ سندھ میں انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 20 ہے۔