Friday, May 10, 2024

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح انتہائی بلند ہوگئی، این سی او سی

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح انتہائی بلند ہوگئی، این سی او سی
July 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سندھ میں کورونا کیسز کی شرح انتہائی بلند ہوگئی، ایسے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی جس کی حالات تشویشناک ہے، این سی او سی نے نظام صحت پر دباؤ کے باعث ویکسی نیشن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح26.32 فیصد تک جاپہنچی، کورونا کے 980 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ این سی او سی نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسد عمر کی زیرصدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، کراچی میں وباء کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ نظام صحت پر دباؤ،ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے ویکسی نیشن کی اشد ضرورت پہ زور دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا سندھ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وفاق کی طرف سے سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ این سی او سی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی بھی توثیق کردی۔