Monday, May 13, 2024

سندھ میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ، کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک بھی مریض نہیں

سندھ میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ، کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک بھی مریض نہیں
March 9, 2021

کراچی (92 نیوز)کراچی سمیت سندھ کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہےکہ کورونا کیسز کم ہونے لگےہیں،کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی کے باعث کراچی اپکسپوسینٹرمیں اب ایک مریض بھی داخل نہیں۔

ایکسپوسینٹر میں کورونا مریضوں کی دن رات خدمت کرنے والے طبی اور غیرطبی عملے کو آج خراج تحسین پیش کیاجائے گا، کراچی ایکسپو سینٹر میں آج باقاعدہ پروقار تقریب منعقد ہوگی ، تقریب میں فوجی افسران،وزیرصحت سمیت دیگرافسران بھی شریک ہوں گے ۔

محکمہ صحت کےذرائع کےمطابق کل سے ایکسپوسینٹرمیں فیلڈ اسپتال مکمل بند کردیاجائےگا، جب کوروناوائرس کی کیسز میں اضافہ ہورہاتھا اس وقت ایکسپوسینٹر میں فیلڈ اسپتال بنایاگیاتھا جہاں ہزاروں مریض زیرعلاج رہے۔