Saturday, May 11, 2024

سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے پر سیاستدانوں اور صوبائی وزرا سرگرمیاں محدود کردیں

سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے پر سیاستدانوں اور صوبائی وزرا سرگرمیاں محدود کردیں
November 17, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا کیسز بڑھنے پر سیاستدانوں اور صوبائی وزراء نے سرگرمیاں محدود کردیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سمیت ارکان اسمبلی وائرس کا شکار ہوچکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں اسٹاف کی تعداد کم کردی گئی، سندھ سیکرٹریٹ میں بھی سائلین کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، گزشتہ 7 روز میں سندھ میں 5 ہزار 694 کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 10 سے 16 نومبر کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے شکار 64 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔