Saturday, May 11, 2024

سندھ میں کورونا کی چوتھی لہر بےقابو، اسکولز تاحکم ثانی بند

سندھ میں کورونا کی چوتھی لہر بےقابو، اسکولز تاحکم ثانی بند
August 22, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا کی چوتھی خطرناک لہر کے وار جاری ہیں، صوبے بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1332 نئے کیس سامنے آگئے، کراچی میں 774 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، صوبائی حکومت نے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ بھر میں اسکولز تاحکم ثانی بند کردیئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کی چوتھی خطرناک لہرمیں کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ صوبے بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1332نئے کیس سامنے آگئے۔ چوبیس مریض دم توڑ گئے۔ کراچی میں 774 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے مطابق صوبے بھر میں اب تک29.15 فیصدویکسی نیشن کی گئی ہیں۔ کورونا متاثرہ 941 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے بھر میں اسکولز تاحکم ثانی بند کردیئے گئےہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کورونا کیسزاور ویکسی نیشن کی بنیاد پر تیس اگست کو اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوگا، جبکہ کالجز اور جامعات بھی تیس اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔