Friday, March 29, 2024

سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ، ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ اور سینما ہال مکمل بند

سندھ میں کورونا کا پھیلاؤ، ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ اور سینما ہال مکمل بند
July 15, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے۔ حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا، ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ اور سینما ہال مکمل بند ہوگئے  

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے لیے گئے سخت فیصلوں پر عملدرآمد شر وع ہوگیا۔

ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ اور سینما ہال مکمل بند ہوگئے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے پر پابندی عائد ہوگئی۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق، امیوزمنٹ پارکس تھیم پارکس، واٹر پارکس، سوئمنگ پولز، جمز، انڈور اسپورٹس بھی جمعے سے بند کردئیے جائیں گے۔

سی ویو، ہاکس بے،کینجھر جھیل،سکھر میں لب مہران اور جامشورو میں المنظر بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔

سترہ جولائی سے کلاس اول سے آٹھویں تک جبکہ نویں اور اس سے زائد کے تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائینگے۔

سندھ حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کا اطلاق اکتیس جولائی تک ہوگا جس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔