Friday, May 17, 2024

سندھ میں کورونا ڈیوٹی پر نہ آنیوالی 93 نرسز معطل

سندھ میں کورونا ڈیوٹی پر نہ آنیوالی 93 نرسز معطل
May 8, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا وائرس ڈیوٹی کیلئے بھرتی کی جانیوالی نرسز نے کام پر آنا ہی چھوڑ دیا، محکمہ صحت سندھ نے 93 نرسز کو معطل کردیا۔ نرسز کو فیلڈ آئیسولیشن سنٹر، ایکسپو سنٹر اور ٹراما سنٹر میں کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نرسنگ اسٹاف کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے بنائے گئے قواعد پر عمل نہیں کر رہے تھا۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں کوروناکے خلاف بھرتی ہونے والی سیکڑوں نرسز نے تاحال ڈیوٹی جوائن ہی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق تمام نرسز کو 26 مارچ 2020 کو جوائننگ کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ آئندہ چند ہفتوں میں مزید نرسز کو معطل کرنے کا امکان ہے۔