Sunday, September 8, 2024

سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھنے کے بجائے کم ہونے لگی

سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھنے کے بجائے کم ہونے لگی
May 19, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھنے کے بجائے کم ہونے لگی۔ صوبے میں یومیہ 6 ہزار 550 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود لیکن پانچ ہزار سے بھی کم ٹیسٹ روزانہ کیے جارہے ہیں۔ سندھ میں مریض کم تھے تو ٹیسٹ زیادہ ہوتے تھے لیکن مریض زیادہ ہوئے تو ٹیسٹ کم ہونے لگ گئے۔ صوبے میں روزانہ  چھ ہزار پانچ سو پچاس ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں لیکن  روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار سے بھی کم ٹیسٹ کئے جارہےہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے مشکوک نتائج سے ٹیسٹنگ میں کم آگئی ۔ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹریز کی تعداد تو بڑھا دی لیکن شہریوں کے اعتماد میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ کروانے سے کترا رہے ہیں۔ کراچی ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور گمبٹ  میں تیرا لیبارٹری ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17241 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا وائرس سے 280 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ 136 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 36 وینٹی لیٹر پر ہیں ۔