Friday, April 26, 2024

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض دم توڑ گئے

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض دم توڑ گئے
April 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض دم توڑ گئے۔ صوبے میں اموات 30 ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تصدیق کر دی۔ عالمی وبا کورونا کے سندھ میں وار جاری ہیں۔ صوبے میں 93 نئے کیسز  رپورٹ ہو گئے ۔ مجموعی تعداد 14 سو  سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید دو افراد انتقال کر گئے ، تعداد 27 ہو گئی ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور محکمہ صحت سندھ طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 18 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے جس کے بعد  سندھ میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 380 سے زائد ہو چکی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت 645 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں ،7 آئیسولیشن سینٹرز میں جبکہ 992 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج  ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے موجودہ صورتحال میں عوام سے ایک بار پھر گھروں میں محدود رہنے کی اپیل کی ہے۔