Thursday, April 25, 2024

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریض جاں بحق، 417 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریض جاں بحق، 417 نئے کیسز رپورٹ
May 4, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریضوں کا انتقال ہو گیا۔ جبکہ صوبے میں 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں ٹیسٹ کیے جانے کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی۔ 24 گھنٹے کے دوران صرف 2 ہزار 500 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ پر کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، مزید 7 افراد کی جان لے لی، تعداد 137 ہوگئی، جبکہ 417 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 7 ہزار 882 تک پہنچ گئی اور مزید 74 مریض صحتیاب ہونے کے بعد تعداد 1 ہزار 22 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا ٹیسٹ میں 24 گھنٹے کے دوران کمی دیکھی گئی، اور صرف 2 ہزار 571 ٹیسٹ کئے جاسکے، جس کے بعد مجموعی تعداد 66 ہزار 623 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 6 ہزار 116 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 994 گھروں پر آئسولیٹ ہیں، 615 مریض آئیسولیشن مراکز اور 507 کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا 79 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 417 نئے کیسز میں سے 357 کا تعلق کراچی سے ہے۔ وزیرااطلاعات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے یوم علی کے موقع پر جلوس سے متعلق علماء سے مشاورت کی جائے گی۔