Friday, April 19, 2024

سندھ میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ، مرتضیٰ وہاب

سندھ میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ، مرتضیٰ وہاب
March 16, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹر پر  تصدیق کر دی ۔ اپنےٹویٹ پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایران سے آنے والے 50 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، کورونا وائرس کےشکار 50افراد کےٹیسٹ کراچی میں کیے گئے۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق تمام افراد سکھر قرنطینہ میں مقیم ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک  ہو گئی ، ایران سے آنیوالے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  40 سے زائد ہوگئی  ہے  جبکہ سندھ میں کورونا کے شکار  مریضوں کی تعداد 75 سے زائد ہوگئی ۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک صورتحال کے پیش نظر زائرین 14 دن تک تفتان سرحد پر قرنطینہ میں رہ چکے ہیں  ، لیکن صوبائی وزیر سعیدغنی نے اسکریننگ کے عمل پر سوال اٹھادیا ۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے زائرین کا سکھر میں دوبارہ ٹیسٹ  لیا گیا تھا، جس کے بعد زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ سکھر کے قرنطینہ میں مقیم 293 زائرین میں سے ابھی 183 کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں  جبکہ 600 سے زائد مزید زائرین  سکھر پہنچیں گے ، سندھ میں کورونا وائرس کے شکار افراد میں 4 مریضوں کی ٹریول ہسٹری نہیں  جبکہ دیگر مریض ایران، شام سعودی عرب، دبئی اور یورپ سے پاکستان پہنچے ۔