Thursday, April 25, 2024

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے
April 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ صوبے میں مزید پچاس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 1036ہو گئی ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شہری احتیاط کریں۔ ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری شب برات کے موقع پر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بزرگوں اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کریں۔ یہ بھی کہا کہ سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب چین کے میڈیکل سیکٹر کے نو رکنی وفد نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ چین کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں کہ گھروں میں رہتے ہوئے کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں۔ یہ بھی کہا کہ جب تک عوام سماجی دوری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کریں گی وائرس ختم نہیں ہو گا۔ چین کے وفد نے وزیراعلی سندھ کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔