Friday, April 26, 2024

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز
June 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ، پولیس کے اہلکار و افسران بھی  وباء کے حملے کی زد میں ہیں اب تک 758 افسران واہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔

سندھ میں کورونا وائرس ے وار تیز ہو گئے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ، سندھ میں پہلا کورونا وائرس کا مریض 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا ، اکتیس مارچ تک صوبےمیں صرف 627افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے تھے، اپریل تک سندھ کے29میں سے صرف 13اضلاع کورونا وائرس کی لپیٹ میں تھے، اپریل کےمہینےمیں5426افرادوائرس سےمتاثر ہوئے۔

مئی کی 15  تک سندھ میں 14ہزار 916افراد میں کورونا پازیٹو کی تصدیق ہوئی تھی، تاہم پندرہ مئی کے بعد سندھ میں کوروناوائرس کےمریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

جون کے بارہ دنوں میں سندھ بھر میں 23ہزار مرد وخواتین اوربچوں کو وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا، سندھ پولیس کے افسران اور اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔758 افسران و اہلکارکورونا کا شکار ہوچکےہیں، 194 افسران واہلکار صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ اس دوران  8اہلکار جاں بحق ہوئے ۔

سندھ پولیس میں اب بھی 556 فعال کیسز موجود ہیں۔