Tuesday, April 16, 2024

سندھ میں کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 7 جانیں لے لیں

سندھ میں کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 7 جانیں لے لیں
April 28, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ میں کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 7 جانیں لے لیں، صوبے میں اموات کی تعداد 92 ہوگئی، ایک دن میں 335 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد پانچ ہزار 291 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر وڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کل 4112 ٹیسٹ کیے، جس کے نتیجے میں 335 نئے کیسز سامنے آئے جو کیے گئے ٹیسٹ کا 8.15 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے، جو اچھی بات ہے، آج 37 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے کُل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 872 مریض جبکہ 449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، کورونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں، سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ سید مراد علی شاہ کا مزید  کہنا ہے کہ ضلع جنوبی کراچی میں 89، ضلع شرقی میں 53 اور ضلع وسطی میں 43 نئے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے، ضلع غربی میں 24، کورنگی میں 28، ملیر میں 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں، حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7-7 نے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6-6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5-5، دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوئے۔