Sunday, May 19, 2024

سندھ میں کورونا فنڈز میں مبینہ بےضابطگی، غلط استعمال کی شکایات

سندھ میں کورونا فنڈز میں مبینہ بےضابطگی، غلط استعمال کی شکایات
December 26, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا فنڈز میں مبینہ بےضابطگی دیکھنے میں آئیں۔ فنڈز کے غلط استعمال کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔

وزیراعلیٰ انسپکشن انکوائریز ٹیم نے کورونا فنڈز میں مبینہ کرپشن کی رپورٹ مرادعلی شاہ کو ارسال کر دی۔ سندھ کورونا فنڈز میں 202 ملین روپے کےغیر تصدیق شدہ اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دنبہ گوٹھ اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کے قیام کے لئے 300 ملین روپے کورونا فنڈز سے جاری ہوئے لیکن صرف 99 ملین روپے کے اخراجات کی تصدیق ہو سکی۔ ٹھٹھہ سجاول میں کورونا ایچ ڈی یو ، سی سی یو کے لئے 101 ملین روپے جاری ہوئے۔ ٹھٹھہ سجاول میں وینٹی لیٹرز خریدے گئے لیکن استعمال نہیں ہوئے۔ وزیراعلی سندھ انسپیکشن انکوائریز ٹیم نے بےضابطگیوں پر کارروائی کی سفارش کر دی۔