Friday, March 29, 2024

سندھ میں کورونا سے متاثرہ پولیس والوں کی تعداد 339 ہو گئی

سندھ میں کورونا سے متاثرہ پولیس والوں کی تعداد 339 ہو گئی
May 31, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں پولیس اہلکار اور افسران میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے۔ متاثرہ پولیس والوں کی تعداد 339 ہو گئی۔ فرنٹ لائن پر موجود پولیس اہلکار و افسران تیزی سے کورونا کا شکار ہونے لگے۔ پولیس افسران نے وائرس سے بچاؤ کیلئے کیمپ آفس سے کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ میں کورونا وائرس سے اب تک سات پولیس اہلکار اور افسران جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کئی افسران اور جوانوں نے کورونا وائرس کو شکست بھی دی۔ گزشتہ روز کورناوائرس کا شکار ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا۔ اہلکار سعید احمد سول اسپتال میں کورونا کی تشخیص کے بعد سے زیر علاج تھا۔ کوروناوائرس سے شہید سعید احمد کے پی اوآفس میں  ڈی آئی جی ایڈمن کے بطور پی ایس تعینات تھا،۔ 25 مئی کے روز سعید احمد کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔