Tuesday, May 21, 2024

سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی

سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی
December 29, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔ آٹھ سو سترہ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہو گئی۔ سندھ میں وائرس کا تیزی سے پھیلاو ہونے لگا۔ 817  نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید 11  مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد  مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 502 تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ برائے قلب کے تین کارڈیک سرجنز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد تمام سرجریزعارضی طور پر بند ہو گئیں اور اسپتال و آپریشن تھیٹروں کو ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین یا چار روز میں دوبارہ سرجری کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ ضلع غربی کی مزید 7 یوسیز اور  ضلع  کورنگی کی 5 یوسیز میں دو ہفتے  کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافد کر دیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں غیرضروری اور بغیر ماسک کے نقل و حرکت  پرپابندی ہو گی اور کسی  بھی تقریب میں تین سو سے زیادہ افراد  کو شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔