Sunday, May 12, 2024

سندھ میں کورونا سے 5 مریض چل بسے، مزید 227 افراد متاثر

سندھ میں کورونا سے 5 مریض چل بسے، مزید 227 افراد متاثر
April 20, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید پانچ مریض انتقال کرگئے، صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 227 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دوہزارسات سو سے زائد ہوگئی ہے۔ سندھ میں کوروناوائرس کےوارجاری ہیں، مزید پانچ افراد  دوران علاج انتقال کرگئے۔ صوبےمیں کوروناسےجاں بحق افراد کی تعداد اکسٹھ ہوگئی ہے۔ سندھ میں کوروناوائرس سےمتاثرہ مزید دوسوستائیس مریض سامنے آگئے۔ نئے کیسز میں 65 کراچی کے ضلع جنوبی، 31 وسطی، 28 شرقی،  23 کورنگی اور 5 غربی میں سامنے آئے ہیں۔ خیرپور میں 35، جیکب آباد میں 8، ٹنڈومحمد خان 8 اور حیدرآباد میں 7 کیسز کی تصدیق  ہوئی ہے۔ بینظیرآباد 6، کشمور 4، میرپورخاص 2، لاڑکانہ 2اوور بدین  میں ایک کیسز سامنے آیا ہے۔ مراد علی شاہ نےایک بارپھرشہریوں  سےاپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکےاپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔ وزیراعلی سندھ نے بتایاکہ  سندھ میں دس مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلےگئے ہیں، صوبے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 635 ہوگئی ہے۔