Friday, March 29, 2024

سندھ میں کورونا سے 12 مریض چل بسے، مجموعی تعداد 112 ہوگئی

سندھ میں کورونا سے 12 مریض چل بسے، مجموعی تعداد 112 ہوگئی
May 1, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہے، 24 گھنٹے میں اب تک کی سب سے زیادہ بارہ اموات رپورٹ ہوئیں، مجموعی تعداد 112 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں مزید 358 کیسز رپورٹ ہوئے جو افسوسناک ہے، مریضوں کی تعداد 6 ہزار ترپن ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 72، شرقی میں 62 اور غربی میں 58 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں 45، کورنگی میں 32 اور ملیر میں 15 نئے کیسزسامنے آئے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 58 ہے، شکارپور میں 34، دادو میں 6، حیدرآباد میں 5، سانگھڑ میں 4، سکھر میں 3 نئے کیسزجیکب آباد میں 2، جامشورو، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ میں ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔ انتقال کرنے والے 43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی۔ انہوں نے کہا کہ 27 انتقال کرنے والوں کی عمر 70 سال تھی، 26 انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سے 59 کے درمیان تھیں،9 انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھی، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں۔