Saturday, May 11, 2024

سندھ میں کورونا اب تک 39 مسیحاؤں کی جان لے چکا،5 نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شکار

سندھ میں کورونا اب تک 39 مسیحاؤں کی جان لے چکا،5 نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شکار
December 6, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مسیحا خود بھی اس وائرس سے محفوظ نہیں، اور اب تک 39 ڈاکٹر جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 5 نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی۔ متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے مسیحا بھی غیرمحفوظ ہوگئے، اسپتالوں میں طبی عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

سندھ میں اب تک 39 ڈاکٹر عالمی وباء کا شکار ہوکرجان کی بازی ہارچکے ہیں، جبکہ 200 سے زیادہ ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس 5 نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگیاں بھی لے چکا ہے، جبکہ سندھ کے اسپتالوں میں سینکڑوں دیگر ملازمین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور گھروں پر ہی قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے 2 ہفتے پہلے کورونا آئسولیشن  وارڈ  میں 3 ماہ کیلئے کنٹرکٹ پر اسٹاف بھرتی کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔