Wednesday, April 24, 2024

سندھ میں کل اسکول کھلیں گے یا نہیں !!!! سائیں سرکار اور پرائیویٹ اسکولز مالکان اپنی اپنی ضد پر اڑ گئے

سندھ میں کل اسکول کھلیں گے یا نہیں !!!! سائیں سرکار اور پرائیویٹ اسکولز مالکان اپنی اپنی ضد پر اڑ گئے
August 2, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ کی سائیں سرکار ہر سیدھے معاملے کو بھی پیچیدہ بنانے میں ماہر تصور کی جاتی ہے اسی طرح آج کل ایک اور مسئلہ پیچیدہ بنتا جا رہا ہے اور وہ ہے سندھ میں تعلیمی ادارے کھلنے کا۔ سندھ میں کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں یہ معاملہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔ پرائیویٹ اسکولز مالکان کل اور سائیں سرکار گیارہ اگست کو اسکولز کھولنے پر بضد ہیں۔ سائیں سرکار نے تین اگست کو اسکولز کھولنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں۔