Friday, May 10, 2024

سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کرنیوالوں کو تنقید زیب نہیں دیتی، فرخ حبیب کا بلاول کو جواب

سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کرنیوالوں کو تنقید زیب نہیں دیتی، فرخ حبیب کا بلاول کو جواب
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا، سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کو تنقید زیب نہیں دیتی۔

اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، سندھ حکومت نے بھل صفائی کے نام پر اربوں روپے کا غبن کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، پیپلزپارٹی نے بینظیرانکم سپورٹ پر آٹھ لاکھ سے زائد جعلی لوگوں کے نام ڈال رکھے تھے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ، اسٹیل ملز، پی آئی اے سمیت تمام اداروں کو آپ نے سیاسی بھرتیاں کرکے تباہ کیا، جب ہماری حکومت آئی ملکی ذخائر 9 بلین ڈالرتھے، اب ساڑھے 15 بلین ڈالر ہیں۔