Sunday, May 19, 2024

سندھ میں کرپشن میں ملوث 24افراد کونسے ہیں ؟ قوم کو ان  کے نام بتائے جائیں : شاہ محمود قریشی

سندھ میں کرپشن میں ملوث 24افراد کونسے ہیں ؟ قوم کو ان  کے نام بتائے جائیں : شاہ محمود قریشی
June 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز نے کراچی میں کرپشن میں ملوث چوبیس افراد کے نام منظر عام پر لانے کا معاملہ اٹھایا تو تحریک انصاف نے بھی مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سندھ کے کرپٹ وڈیروں اور با اثر شخصیات پر کون ہاتھ ڈالے گابتایا جائے وہ چوبیس افراد کون ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رینجرز کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے قوم کو ان چوبیس افراد کے نام بتانا ہونگے جو کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زمینوں پرقبضہ، چائنہ کٹنگ اورزکوة کے پیسےدہشتگردی کےلئے استعمال ہوتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ناجائز پیسے کی فراوانی کوروکنا ہوگا، قربانی کی کھالیں بھی کالعدم تنظیموں کے ہاتھ لگ جاتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلی  مرتبہ مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے سوال اٹھایا کہ رینجرز کے انکشافات کے بعد اب کیا کارروائی ہوگی۔