Friday, April 26, 2024

سندھ میں کرونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم

سندھ میں کرونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم
February 27, 2020
کراچی ( 92 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کنٹرول کرنے کےلئے ٹاسک فورس قائم کر دی۔ لاڑکانہ، سکھر، میرپور خاص، نواب شاہ سمیت کراچی کے تین اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بنا دئیے گئے ہیں۔ کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کےحوالےسے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی ،  سیکرٹری صحت نے اجلاس کو بتایاکہ متاثرہ مریض کے اہل خانہ کو اسکریننگ کے بعد کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ دنوں میں ایران سے آنے والے 1500 افرادکی اسکریننگ کی ہدایت بھی دی، کرونا وائرس کے حوالےسے  لارکانہ، سکھر، میرپور خاص ، نواب شاہ سمیت کراچی کے تین اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سول اسپتال انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے کرونا کٹس مانگ لی ہیں ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں جید لیب کی سہولت ہے لیکن کٹس موجود نہیں ہیں۔