Thursday, April 25, 2024

سندھ میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

سندھ میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا
March 13, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا۔ 52 سالہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 13 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سندھ حکومت نے بھی کرونا وائرس روکنے کے لئے بڑے اقدامات کر لئے۔ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 30 مئی تک بڑھا دی گئیں۔ تعلیمی اداروں میں یکم جون سے پڑھائی شروع ہو گی جبکہ 16 مارچ سےشروع ہونے والے میڑک کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے خدشے نے پی ایس ایل کا مزہ بھی کرکرا کر دیا۔ اسٹیڈیم میں میچ تو کھیلا جائے گا لیکن شائقین کی انٹری بند ہو گی۔ سندھ حکومت نے شہریوں کو عوامی اجتماعات اور تقریبات سے گریز کا مشورہ بھی دیا ہے جبکہ مذہبی تقریبات کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط ہو گا۔