Friday, April 26, 2024

سندھ میں کرفیو کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، مرتضیٰ وہاب

سندھ میں کرفیو کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، مرتضیٰ وہاب
June 10, 2020

کراچی ( 92 نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کرفیو کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، لاک ڈاون میں سختی کے حوالے سے اطلاعات میں بھی صداقت نہیں ۔

مشیر اطلاعات سندھ  مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ  اب بڑے پیمانے پر کورونا وائرس لوکل ٹرانسمیشن ہوچکی ہے ، شہریوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ ایس اوپی پر عمل کریں ، غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگر گھر سے نکلنا ضروری ہو تو ماسک کا استعمال کریں ،یہ تاثر کہ کورونا وائرس بچوں کو متاثر نہیں کرتا غلط ہے ، 10سال کی عمر کے 1300سے زائد بچے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے  ہیں ۔

مشیر  اطلاعات  سندھ نے مزید کہا کہ خدارا اپنے،اور اپنے بچوں کے لیے احتیاط کریں ۔