Tuesday, April 23, 2024

سندھ میں کالے کرتوت والوں نے کالا قانون بنایا، خواجہ اظہار الحسن

سندھ میں کالے کرتوت والوں نے کالا قانون بنایا، خواجہ اظہار الحسن
December 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) رہنما ایم کیوایم خواجہ اظہار الحسن نے کہا سندھ میں کالے کرتوت والوں نے کالا قانون بنایا۔

ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے دوران پریس کانفرنس صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو کہتے ہیں نئے بلدیاتی سندھ بل کو کالا قانون نہ کہیں۔ نئے سندھ بلدیاتی بل پر ایم کیوایم پاکستان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں سہولیات نہیں ہیں۔ سب سے پہلے ایم کیوایم پاکستان نے نئے سندھ بلدیاتی بل کی مخالفت کی، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایم کیوایم پاکستان کے مؤقف کی تاکید کی۔