Monday, May 13, 2024

سندھ ‏میں ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

سندھ ‏میں ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری
January 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  سندھ کے ڈاکٹروں  کو تیسرے روز بھی مریضوں پر رحم نہ آیا ، صوبے بھر میں تیسرے روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہےجس کے باعث مریض  حکومت کی بے بسی اور ڈاکٹروں کی بے حسی  کے باعث خوار ہونےپر مجبور ہیں ۔ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز تیسرے روز بھی بند ہیں جب کہ  ڈاکٹروں نے کل سے وارڈز اور دیگر شعبوں کےبائیکاٹ کی بھی دھمکی دے ڈالی ۔ حیدرآباد  میں  بھی  ڈاکٹرز نے اوپی ڈیز کابائیکاٹ  کر رکھا ہے ،  حکومت کی خاموشی اور ڈاکٹرز کی بےحسی کے خلاف مریض اور لواحقین پھٹ پڑے۔ غریب مریضوں کا کہنا ہے کہ تین دن سے اسپتالوں کے چکرلگا رہے ہیں ،حکومت ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔ سکھر کےسرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بھی ویران رہی ، سول اسپتال میں مسیحا مریضوں کو چیک کرنے کی بجائےکیمپ لگائے بیٹھے ہیں، سینکڑوں خواتین بیماربچوں کو لیےدربدر ہیں ۔ لاڑکانہ، دادو، نوشہروفیروز،مورو،کنڈیاروبھریا،محراب پور،ٹھٹھہ،بدین سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند پڑی ہیں۔