Thursday, May 9, 2024

سندھ میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں دو من پسند افراد کو ویکسین لگانے کا انکشاف

سندھ میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں دو من پسند افراد کو ویکسین لگانے کا انکشاف
February 8, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا ویکسین سیاسی سفارش پر لگائی جانے لگی۔ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی بجائے دو من پسند افراد کو ویکسین لگانے کا انکشاف ہوا۔

معاملہ سامنے آنے پر محکمہ صحت سندھ نے ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر ہیلتھ انیلا قریشی کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دیگر کئی سنٹرز پر بھی ویکسین من پسند افراد کو لگائی گئی۔

 ادھر این سی او سی نے سندھ میں کورونا ویکسین عام شہریوں کو لگانے کا نوٹس لے لیا۔ این سی او سی کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کو کورونا ویکسین پر سخت ہدایات جاری‏ کر دی گئیں۔ اسد عمر نے کہا شکایت موصول ہوئی تھیں کہ کورونا ویکسین کراچی میں ہیلتھ کیئر ورکرز کے علاوہ جان پہچان والوں کو لگائ جا رہی ہیں۔ این سی او سی کی ٹیم نے فیصل سلطان کی سربراہی میں سندھ حکومت کے نمائندوں سے میٹنگ میں سختی سے صرف ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی تاکید کی ہے۔

اسد عمر نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا ویکسین قوم کی امانت ہے، اس میں خیانت نہیں ہو سکتی۔ کورونا ویکسین عام افراد کو لگائے جانے جیسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔