Friday, May 10, 2024

سندھ میں چار ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار

سندھ میں چار ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار
January 16, 2021

کراچی ( 92 نیوز)سندھ میں چار ہزار سے زائد سرکاری افسران اور ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار پائے ، چیف سیکرٹری نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

صوبائی حکومت نے  چیف سیکرٹری کی رپورٹ کے بعد   سنگین الزامات کا سامنا کرنےوالے افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ  کرلیا ۔

سندھ حکومت کی جانب سے 43 محکموں کے سیکرٹریز کو ڈیڑھ ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔