Saturday, April 27, 2024

سندھ میں پیپلز پارٹی نے 588 نشستیں لے کر میدان مار لیا

سندھ میں پیپلز پارٹی نے 588 نشستیں لے کر میدان مار لیا
November 1, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ کی ایک ہزار 72 نشستوں میں سے آٹھ سو بارہ نشستوں کے نتائج 92 نیوز نے حاصل کرلئے ہیں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی نے پانچ سو اٹھاسی نشستیں لے کر میدان مار لیا۔ سندھ سے ایک سو چالیس آزاد، فنکشنل لیگ کے اٹھاون امیدوار کامیاب ہوئے، دیگر جماعتوں نے چھبیس نشستیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لاڑکانہ کی میونسپل کمیٹی نوڈیرو میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا اور سات کی سات نشستوں پر پی پی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی گھوٹکی کی چودہ کی چودہ سیٹیں پیپلز پارٹی کے نام رہیں۔ میرپور ماتھیلو میونسپل کمیٹی کی نو نشستوں میں سے چھ پر آزاد امیدوار منتخب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے حصے میں تین نشستیں آئیں۔ ٹاو¿ن کمیٹی خان گڑھ کی تمام چھ نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں۔ ڈہرکی کی چودہ رکنی ٹاو¿ن کمیٹی میں سے آٹھ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پانچ نشستیں پیپلز پارٹی جیت سکی۔ ٹاون کمیٹی اوباڑو کی دس کی دس سیٹیں پیپلز پارٹی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ ٹاون کمیٹی گدو میں کل دس نشستوں میں سے آٹھ پر پیپلزپارٹی جبکہ دو پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی روہڑی کی دس میں سے نو نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی، ایک نشست آزاد امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوا۔ شکارپور میونسپل کمیٹی کے تیس وارڈز میں سے انیس پر پیپلزپارٹی، سات پر فنکشنل لیگ، دو پر جے یو آئی ف اور دو پر آزاد امید وار کامیاب ہوئے۔ ضلع جیکب آباد کی ٹاو¿ن کمیٹی میرپور بٹھورو کی تمام پانچ نشستیں پیپلز پارٹی کے نام رہیں۔ ٹاو¿ن کمیٹی سردار سہراب خان سرکی میں بھی پیپلزپارٹی چھائی رہی اور تمام چار نشستوں پر پی پی کے امیدوار منتخب ہوئے۔