Monday, May 6, 2024

سندھ میں پانی کی کمی کےباعث آبادگاروں کو مشکلات

سندھ میں پانی کی کمی کےباعث آبادگاروں کو مشکلات
January 9, 2019
سکھر( 92 نیوز ) سندھ میں پانی کی کمی کےباعث آباد گار شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔ پانی کی کمی  کے باعث کاشتکار گندے پانی سے ہی گندم کی فصل کاشت کر رہے ہیں ، کاشتکاروں نے حکومت کی جانب سے پانی فراہم نہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں صحت کے لئے مضر ہوتی ہیں ، متعلقہ اداروں کی جانب سے گندے پانی سے سبزیوں  کے اگاؤ پر پابندی بھی عائد ہے ۔ https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d9%88%d9%84%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b5%db%8c%d9%84-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%d9%84%d8%aa%d8%8c%d8%b9%d9%88%d8%a7/ دوسری جانب پنجاب کے علاقے سرگودھا میں گاڑیاں دھونے والے ایسے سروس اسٹیشن کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جن کی طرف سے ری سائیکلنگ پلانٹس نصب نہیں کیے گئے۔ پہلے مرحلے میں ایسے 28 سروس اسٹیشن سیل کر دئیے گئے ہیں۔