Thursday, March 28, 2024

سندھ میں ٹڈی دل کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں پر یلغار

سندھ میں ٹڈی دل کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں پر یلغار
May 26, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں ٹڈی دل کی فصلوں پر یلغار جاری ہے، کسانوں نے ٹڈی دل کو اڑنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن ٹڈی دل مسلسل فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سےٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کئی علاقوں میں اسپرے کیا گیا۔ اندرون سندھ میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ٹڈی دل کے حملے سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ضلع مٹیاری کے مختلف شہروں ہالہ، نیو سعیدآباد، بھٹ شاہ اور مٹیاری میں فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کیا۔ سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نےفصلوں پر حملے کئے، جس سے کپاس مکئی اور درختوں کے علاوہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شاہ پور چاکر میں  ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے گنے، کپاس، مونگ، گھاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سےفصلوں پر اسپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیرزراعت کہتےہیں عید کہ دوسرے دن بھی محکمہ زراعت کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے 1408 ایکڑ اسپرے کیا۔ خیرپور، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، کشمور کندھکوٹ، دادو، قمبرشھدادکوٹ میں اسپرے کیا گیا۔ ٹڈی دل سندھ کی ریگستانی 7 اضلاع سمیت 10 اضلاع میں فصلیں مکمل تباہ کرسکتی ہے۔