Monday, May 13, 2024

سندھ میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں ، فصلوں کے دشمن دادو پہنچ گئے

سندھ میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں ، فصلوں کے دشمن دادو پہنچ گئے
November 17, 2019
دادو (92 نیوز) سندھ میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ فصلوں کے دشمن دادو پہنچ گئے۔ ٹڈی دل نے ہزاروں ایکڑ فصلوں کو چٹ کر ڈالا۔ انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کیے جا سکے۔ کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے قبل ازیں وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے ٹڈی دل کے حملے پر شہریوں کو انوکھا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں کہ کراچی کے باسی ٹڈی دل سے کڑھائی، بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں۔ ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے تو فائدہ اٹھائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جا رہی ہے، ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی، کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں۔