Friday, April 19, 2024

سندھ میں وال چاکنگ پر پابندی کا قانون ہوا میں اڑا دیا گیا

سندھ میں وال چاکنگ پر پابندی کا قانون ہوا میں اڑا دیا گیا
November 27, 2017

کراچی (92 نیوز) سندھ میں وال چاکنگ پر پابندی کا قانون موجود ہے، سزا بھی ہے مگر دیواروں کو سیاسی نعروں، غیر اخلاقی اشتہارات اور طبی سہولیات کی پیشکش سے رنگین کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وال چاکنگ غیر قانونی ہونے کے ساتھ سماجی برائی بھی ہے۔ شاید ہی کوئی جماعت ایسی ہو جس نے دیواروں کو استعمال نہ کیا ہو۔
دیواروں کے کان ہوتے ہیں یہ تو سنا ہے مگر دیواریں بولنے لگیں تو سیاسی اختلافات، سماجی مسائل اور اخلاقی برائیاں آشکار ہونے لگتی ہیں۔