Wednesday, May 8, 2024

سندھ میں نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان

سندھ میں نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
June 10, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ٹویٹ کیا کہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی کو ہوں گے۔ بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ، گیارہویں جماعت کےامتحانات بارہویں کا امتحان مکمل ہونےپر شروع ہوں گے۔ امتحانات صرف اختیاری مضامین کے ہوں گے۔ تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات 60 فیصد سلیبس پر ہوں گے۔