Thursday, April 18, 2024

سندھ میں نو اور دس محرم الحرام پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

سندھ میں نو اور دس محرم الحرام پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ
August 12, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں نو اور دس محرم الحرام پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ سندھ ، نو اور دس محرم الحرام ، دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ، محکمہ داخلہ سندھ ، نوٹیفکیشن ، کراچی ، 92 نیوز محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر، وال چاکنگ اور بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا  ہے، بغیر اجازت مجالس کے انعقاد اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔ مجالس اور جلوس کے علاوہ 5 افراد کے ساتھ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کہ علاوہ کسی کو اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔