Saturday, April 20, 2024

سندھ میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ جاری

سندھ میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ جاری
April 6, 2019

 کراچی (92 نیوز) سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ جاری ہے۔ اساتذہ کی موجودگی میں طلبہ گائیڈوں اور واٹس ایپ کے ذریعے  پیپر حل کرتے رہے۔

 کئی شہروں میں  پرچے وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہوکر امتحانی مراکز سے باہر آگئے ۔ بدین میں انگلش کا پرچہ ، سانگھڑ میں نویں جماعت کا مطالعہ پاکستان  اور شکار پور میں دسویں جما عت کا اسلامیات کا پرچہ  آؤٹ ہو گیا۔

 نوشہروفیروز میں بھی  نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ  وقت سے پہلے آؤٹ ہوکر وٹس ایپ گروپس کی زینت بن گیا۔

 سکھر میں  بھی پرچوں میں  نقل کا سلسلہ جاری رہا ۔ طلبہ سرعام   کتابوں کے ذریعے پیپر حل کرکے صوبائی حکومت کی نااہلی کو منہ چڑاتے رہے، نویں جماعت کا کیمسٹری کا حسب معمول وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہو کر  وٹس ایپ گروپوں میں شیئر ہو گیا۔

 نقل کی روک تھام کیلئے ٹیموں کے چھاپے بھی جاری ہیں لیکن خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آرہے۔ ادھر گھوٹکی میں نقل کرانے کے الزام میں ہیڈ ماسٹر سمیت 10 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔