Saturday, April 27, 2024

سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ، ریاضی کا پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ

سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ، ریاضی کا پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ
July 6, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ہے۔ آج ہونے والا ریاضی کا پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا۔

لاڑکانہ اور قمبر میں پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ پر دستیاب ہو گیا۔ ریاضی کے پرچے میں بھی ذہن کے بجائے کھلے عام نقل ہونئ لگی۔ امیدوار موبائل فون اور گائیڈ کا استعمال کرتے رہے۔ انوییجیلیٹرزاور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

جیکب آباد میں بھی پرچہ شروع ہونے سے پہلے آئوٹ ہو گیا۔ طلبا کھلے عام موبائل فون استعمال کرتے رہے۔ ڈہرکی میں پرچہ تین سو روپے میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر فروخت ہوا۔ امتحانی مراکز کے باہر پولیس اور محکمہ تعلیم نقل روکنے میں ناکام رہے۔

سکھر میں بھی طلبا واٹس ایپ پر پرچے حل کرتے رہے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں امتحانی مراکز میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ شدید گرمی میں پسینے بہاتے طلبا کیلئے پیپر حل کرنا دشوار ہو گیا۔