Thursday, April 25, 2024

سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد

سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد
April 19, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ ہر طرح کی رعایت اور استثنیٰ ختم کردیا گیا۔ سندھ ، موٹرسائیکل ، ڈبل سواری ، مکمل پابندی عائد ، کراچی ، 92 نیوز محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سےمتعلق ترمیمی حکمنامہ جاری کردیا۔ کسی بھی صورت خواتین ،بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلہ فیملیز کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کےغیر ضروری استعمال کی شکایات پر کیا گیا۔ سندھ ، موٹرسائیکل ، ڈبل سواری ، مکمل پابندی عائد ، کراچی ، 92 نیوز کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے ڈبل سواری پر مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گے، خواتین اور بچے بیٹھانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ ادھر بلوچستان میں ناک اور منہ ڈھانپے بغیر گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔