Friday, April 26, 2024

سندھ میں منی لانڈرنگ اسکینڈل ، مزید 5 محکموں سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب

سندھ میں منی لانڈرنگ اسکینڈل ، مزید 5 محکموں سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب
October 8, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے مزید پانچ محکموں سے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔ سندھ میں منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے  تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ جے آئی ٹی نے محکمہ بلدیات، آبپاشی، ہاوسنگ اینڈ ٹاوں پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور محکمہ ورکس سے منصوبوں کے تفصیلات طلب کی ہیں۔ جے آئی ٹی نے کہا کہ پانچوں محکموں نے ترقیاتی منصوبوں پر کتنے فنڈز خرچ کیے تفصیلات دیئے جائیں۔ یہ بھی کہا کہ سیلاب کی بحالی اور تحفظ پر کتنے ارب روپے خرچ ہوئے مکمل تفصیلات دی جائیں۔ جے آئی ٹی نے کچھ روز پہلے محکمہ خزانہ، انڈسٹری اور زراعت سے بھی تفصیلات مانگیں تھیں۔ جے آئی ٹی نے شگر ملز کو سبسڈی اور بیمار صنعتوں کو قرض دینے کے تفصیلات بھی طلب کر چکی ہے ۔