Thursday, May 9, 2024

سندھ میں ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی

سندھ میں ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی
September 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں ملیریا نے وبائی صورت اختیارکرلی ، جگہ جگہ مچھروں کی بہتات،گاؤں گاؤں شہر شہر لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے ۔ کراچی سمیت سندھ بھرکے مختلف اضلاع میں جگہ جگہ گندی کے ڈھیر  اور سیوریج کانظام درہم برہم ہے ، کئی کئی ماہ تک اسپرے مہم شروع نہ ہوسکی جس کی وجہ سے جگہ جگہ مچھروں کی بہتات ہے سندھ کے گاؤں ، گاؤں ، شہر شہر  عوام ملیریا کا شکار ہونے لگے ، امسال سندھ میں ملیریا کے 75 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، وزیر صحت سندھ نے ملیریا کنٹرول کے ڈائریکٹر کاعہدہ بھی ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹرکو سونپ دیا کہا کہ  ملیریا کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ ملیریا کا شکار ہونےوالوں میں بچے،خواتین او بزرگوں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔ سندھ حکومت رواں برس صوبے کے انتظامات چلانے میں بری طرح ناکام رہی ،  گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں کے باعث کراچی سمیت متعدد شہروں میں پانی جمع رہا ، حتیٰ کہ  کئی علاقوں میں  عید کی نماز کے اجتماعات بھی نہ ہو سکے ۔ دوسری جانب عید قربان پر الائشیں ٹھکانے لگانے کا  بھی کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں تھا، کچرے ، تعفن اور گندگی کے باعث  کراچی سمیت متعدد علاقے  وبائی امراض کا مسکن بن چکے ہیں ۔