Thursday, May 9, 2024

سندھ میں معاشی تنگدستی سے پریشان دوسو خواتین نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

سندھ میں معاشی تنگدستی سے پریشان دوسو خواتین نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
January 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں خودکشی کے رجحان میں خطرناک اضافہ ہو گیا۔ معاشی تنگدستی قرضوں اور سماجی مسائل سے پریشان دوسو خواتین اور دوسوبیالیس مردوں نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ 2019میں ایک ہزار سے زائد مرد وخواتین جان سے چلے گئے۔ قبائلی تنازعات ذاتی دشمنی اور دیگر سبب چار سو بیاسی مرد، ایک سو پچاس خواتین اور تیرہ بچوں کو قتل کیا گیا۔ شکارپور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے زیادہ شکار رہا۔ کاروکاری کے سولہ واقعات اور چوون افراد کو قتل کیا گیا۔ 2019کے دوران گھوٹکی میں جنسی تشدد کے اکیس واقعات میں 11 خواتین، آٹھ لڑکوں اور دو کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ محکمہ انسانی حقوق سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 75 خواتین، 61 لڑکے اور 10 معصوم بچے ہوس کا نشانہ بنے۔ معاشی تنگدستی سماجی مسائل اور قرضوں کے گرداب میں پھنسے چار سو بیالیس مردو خواتین نے اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگایا ۔ تھرپارکر میں چونتیس خواتین جبکہ میرپورخاص میں چھتیس افراد نے خودکشی کی۔ گھوٹکی ، خیرپور دادو اور سانگھڑ اضلاع انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں آگے رہے۔