Friday, April 26, 2024

سندھ میں مزید 90 برآمدی فیکٹریوں کو انڈرٹیکنگ کے تحت کام کی اجازت

سندھ میں مزید 90 برآمدی فیکٹریوں کو انڈرٹیکنگ کے تحت کام کی اجازت
May 1, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں مزید 90 برآمدی فیکٹریوں کو جمع کرائی گئی انڈرٹیکنگ کے تحت کام کی اجازت دیدی گئی۔ محکمہ داخلہ  سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دئیے۔ سندھ ، 90 برآمدی فیکٹریوں ، انڈرٹیکنگ ، کام کی اجازت ، کراچی ، 92 نیوز محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیکٹریوں کو اجازت برآمدی آرڈرز پورے کرنے کیلئے دی گئی، تمام فیکٹریاں حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہونگی۔ محکمے کے مطابق فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کا درجہ حرارت چیک، سماجی فاصلہ، ماسک، اور سینیٹائزر دیئے جائیں۔