Saturday, April 20, 2024

سندھ میں مردم شماری کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی

سندھ میں مردم شماری کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی
March 14, 2017
کراچی (92نیوز)سندھ میں مردم شماری کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی پابندی کا اطلاق  15 مارچ سے 15 اپریل تک رہے گا اسلحے کی نمائش سمیت پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی رہے گی۔ تفصیلات کےمطابق مردم شماری کے عمل کے دوران سندھ میں حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے  بدھ سے شروع ہونے والی مردم شماری کے لیے  صوبائی حکومت نے کراچی ڈویژن ، ضلع حیدرآباد ، گھوٹکی اور تعلقہ سیہون میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظردفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی جس کی پابندی کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مردم شماری اسٹاف کے قریب پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ، غیر متعلقہ اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی ۔ مردم شماری اسٹاف کے قریب و جوار میں اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی جو ایک ماہ تک نافذ العمل رہنے والی دفعہ 144 کا اطلاق پندرہ مارچ سے پندرہ اپریل تک رہے گا ، کراچی میں مردم شماری کے عملے نے منگل کو آزمائشی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں مردم شماری کے عمل میں حصہ لیا۔